کبل ہزارہ میں شادی کی ہال کی دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی  تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں تیز بارش اور آندھی سے شادی ہال کی  دیوار گرگئی،حادثے کے نتیجے میں دو افراد جابحق تین زخمی .ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد رحمان ولد امیر حیدر اور وقاص ولد حسین علی عمر 10 سال شامل ہے، ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔تین افراد کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں امداد اللہ ولد علی رحمٰن سکنہ ہزارہ ،فواد ولد سید رحمٰن سکنہ ہزارہ ،بخت مندہ زوجہ ہادی خان سکنہ ہزارہ شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More