سوات قومی جرگہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف مزاحمت کا اعلان کردیا

سوات(عارف احمد) ترقی کے نام پر تباہی نامنظور، سوات قومی جرگہ مطالبات کے حق میں ڈٹ گیا، سوات دہشت گردانہ سرگرمیوں کی بھر پور مزاحمت کا اعلان، سوات کے اجتماعی مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے سوات قومی جرگہ کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ، سوات کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرنے کا عزم، سوات قومی جرگہ کو تحصیلوں کی سطح پر وسعت دینے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، زرعی اراضی پر ایکسپریس وے کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات قومی جرگہ کے گرینڈ پروگرام میں متعدد قراردادوں کی منظوری، تفصیلات کے مطابق سوات قومی جرگہ کے زیر اہتمام علاقائی مسائل اور امن و امان کے حوالے سے ایک گرینڈ پروگرام شمک خوازہ خیلہ میں زیر صدارت عبدالقہار خان منعقد ہوا جس میں قومی جرگہ کے مشران اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سوات قومی جرگہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر شمشیر علی خان نے علاقہ عزیخیل تحصیل خوازہ خیلہ و ملحقہ علاقوں اور سوات کے مسائل اور عوامی مشکلات پر مشتمل سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے تمام مسائل اجاگر کئے اور کہا کہ عوام مہنگائی اور دیگر مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں سوات میں سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے زرعی اراضیات پر سڑکوں کی تعمیر ترک کی جائے انہوں نے خوازہ خیلہ بائی پاس کے متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر سوات قومی جرگہ مشران مختار یوسفزئی، عبدالقہار خان، خورشید کاکا جی، محمد ایوب خان، ڈاکٹر فضل سبحان، محمد علی خان، فتح اللہ خان، خواجہ محمد خان، محمد حنیف قیس، ڈاکٹر امجد علی، ابرار ایڈوکیٹ، علی نامدار ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سوات قومی جرگہ کو تحصیلوں کی سطح پر وسعت دی جائے اور جرگہ کو مزیدفعال بنایا جائے تاکہ سوات کے سلگتے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کو زرعی اراضیات کی بجائے دریائے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کے نام پر تباہی کیخلاف ہیں اور کسی کو سوات کی تباہی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سوات میں امن کے قیام کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے سوات کے امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوات میں امن خراب کرنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور سوات کو ایک بار پھر بارود کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کیلئے بعض عناصر سرگرم ہو گئے ہیں لیکن کسی کو اس مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے حیوانات ہسپتال خوازہ خیلہ اور پیتھام گلی باغ کو متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More