ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام ایس ایچ اوز اور چوکیات انچارجان کو 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جارکیے ہیں، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی نشے کی پہلی سیڑھی ہے، سگریٹ خطرناک بیماریوں کی جڑ ہے، اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ان کے ماحول اور دوستوں کے بارے میں خود کو باخبر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی نہ کریں اپ کے بچے آپ ہی سے سیکھ کر غلط راہوں پر چل پڑیں گے، انہوں نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ “پروہیبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکر ہیلتھ آرڈیننس2002” کے دفعہ 8 کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ وغیرہ فروخت کرنے کی ممانعت کی گئی ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسی آرڈیننس کی دفعہ 11 کے تحت پہلے بار اس جرم کے مرتکب ہونے پر 5 ہزار جرمانہ جبکہ دوسرے اور تیسرے بار مرتکب ہونے والوں پر 03 ماہ قید اور کم ازکم 01 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائیگا، انہوں نے کہا کم عمر بچوں پر سگریٹ فروشی کرنا اسی آرڈیننس کے دفعہ 13 کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے لہذا جس دکاندار نے 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کی یا والدین میں سے کسی نے اپنے کم عمر بچوں کے ذریعے کسی دکان سے سگریٹ خریدنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سوات نے عوام کےنام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نسل کو منشیات سے بچانا ہے تو منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس ناسور کے معاشرے سے خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک قبیح فعل ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسرے کو بھی بچنے کی تلقین کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More