امیر سلطان گجر و دیگر ن لیگ میں شامل ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 11 و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سلطان گجر خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے سینئر نائب صدر شمس الرحمان خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، سنگوٹہ ہاوس میں دو الگ الگ پریس کانفرنسز میں باقاعدہ اعلان کردیاگیا،دونوں رہنماؤں کا مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور ان شاء اللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن اور شیر کی جیت ہوگی جس کے بعد پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر خطے کی تقدیر بدل دیں گے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ ہمارا مشن ہے،
جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کرے گی، مخالفین نے ناقص کارکردگی دکھائی جس کی بنیاد پروہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں، آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک میں معاشی و سیاسی استحکام لائیں گے،مزید کہاکہ کارکنان گھر گھر جاکر نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں، عوام جان چکے ہیں کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے ان شاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر وفاق باالخصوص خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مرکز بلکہ اس دفعہ صوبے میں بھی نواز شریف اور شیر کی حکومت ہوگی، مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدے کئے،سب کو معلوم ہے کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں 2016 میں ہی آئی ایم ایف کا کچکول توڑا تھا۔ ہمارا منشور اور ایجنڈا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ماضی ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنا اورعوام کو خوشحالی دینا پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے پاکستان کے املاک اور اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا، اسی گروہ نے نو سال اس صوبے میں حکومت کرکے صوبے کو دیوالیہ کردیا ہے جبکہ صحت و تعلیم سمیت انفراسٹکچر کو تباہ کردیا گیا ہے، عوام اب انکا اصل چہرہ پہچان کر ان کو مسترد کرچکے ہیں ان شاء اللہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More