مٹہ،بجلی شارٹ سرکٹ سے موبائل کی دکان میں آتشزدگی،تمام سامان جل کر خاکستر

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30جولائی 2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے موبائل کی دُکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا کر دیگر دُکانوں کو نقصان سے بچایا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مٹہ بازار میں واقع عارف موبائل پلازہ کی ایک دُکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے آناً فاناً پورے دُکان کو لپیٹ میں لیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ بجھائی لیکن دُکان میں موجود بیشتر قیمتی سامان اور پانچ لاکھ کی نقدی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ، مالک دُکان عمران کے مطابق آتشزدگی سے اس کا تقریباً چودہ لاکھ کا نقصان ہوچکا ہے جس میں پانچ لاکھ کی نقد رقم بھی شامل ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں