سوات کے طالب علم نے ‘‘بیسٹ ریسرچ ایوارڈ آف دی ائر’’ حاصل کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22ستمبر2017ء )سوات کا ایک اور اعزاز ، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں پڑھنے والے پی ایچ ڈی کے سوات کے طالب علم ڈاکٹر فضل اللہ نے ’’بیسٹ ریسرچ ایوارڈ آف دی ائر‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا، ڈاکٹر فضل اللہ نے قلیل عرصے میں اپنے شعبے میں دنیا کی مختلف جریدوں میں ایک درجن سے زائد مقالے شائع کرکے منفرد ریکارڈ بنالیا ہے جس پر اسے تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے’’ بیسٹ ریسرچ ایوارڈ آف دی ائر‘‘ کے اعزاز سے نواز ا گیا ، ڈاکٹر فضل اللہ نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اساتذہ کی کوششوں اپنی محنت کا ثمر قراردیا ، ڈاکٹر فضل اللہ سوات کے مولانا فضل معبود مرحوم کے صاحبزادے اور حافظ اکرام اللہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More