سی ٹی ڈی نے فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے اہم شدت پسند کو گرفتارکرلیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:25جنوری2018ء) سی ٹی ڈی پولیس نے روپوش اور مطلوب شدت پسند کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روپوش شدت پسند محمد علی شاہ ولد شاہ جہان سکنہ شور کو گرفتار کرلیا،سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر شدت پسندوں کے ہمراہ 2009 میں مٹہ میں فوج کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی شہید اور52 اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments