نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نیب فیصلہ کے خلاف ورکروں کا سوا ت میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نیب فیصلہ کے خلاف مسلم لیگ ورکروں کا سوات پریس کلب سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی ، جبکہ احتجاج سے پہلے سوا ت پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عبدالرحیم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جے یو آئی ف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، محمد اعجاز ، مولانا فضل ربی ، لیگی رہنما سید صادق عزیز باچا ، ملک بیرم خان ، سید اکبر شاہ لالا ، ضلعی کونسلر فضل معبود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوات کی تعمیر و ترقی اور عوامی محرمیوں کے ازالے کے لئے دن رات ایک کرکے شہباز شریف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ، سوات کی محرمیوں کے ازالے کے لئے ایک سنہری موقع ہاتھ میں آیا ہے سواتی عوام کسی بھی صورت اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ، اسحاق زاہد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میاں شہباز شریف کی حمایت کا فیصلہ ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے کیا ہے اسلئے جے یو آئی کے ورکرز شہباز شریف کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائیں گے ، صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اس کے صدر شہباز شریف ایک صالح قیادت اور ترقی کا نام ہے ، ہمارا مقابلہ بے ضمیر لوگوں سے ہیں جنہوں نے خواتین کو ٹوپیاں اور نوجوان کے گلوں میں دوپٹے ڈالے ہیں اسلئے لیگی ورکرز اور جے یو آئی کی اراکین ترقی کی حمایت شہباز شریف کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائیں ، مشاورتی اجلاس کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس میں نواز شریف کو 10سال ، مریم نواز کو 7سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال سزا دینے کے فیصلے کی مذمت کی گئی اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور کہا کہ 25جولائی کو عوام اس ظالمانہ فیصلے کو مسترد کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More