خوازہ خیلہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان کونامعلوم افراد نے قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) خوازہ خیلہ شین سانگڑئی میں نامعلوم افراد نے 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پولیس زرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے مضافاتی علاقہ سانگڑئی میں 18 سالہ نوجوان حسین محمد ولد محمدی جان گھر سے نکلتے ہی کسی نے گولی مار کر قتل کردیا ، مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اواز سن کر وہ گھر سے نکل آئے ، تو گھر کے سامنے بیٹا محمد حسین زخمی حالت میں پڑا تھا ، جس کو علاقہ کے لوگوں نے مدد کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے لے جانے لگے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، تاہم لواحقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے ، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی درج کرکے تفتیش شروع کردی ، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More