پاک فوج نے چترال میں لینڈ سلائنڈنگ سے بند ہونے والی سڑک ٹریفک کے لئے بحال کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اگست 2017ء )پاک فوج نے چترال میں بریر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھل دیا ، سڑک لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی ،پاک فوج کے ذرائع کے مطابق موسلا دھاربارش کی وجہ سے وادی بریر میں شدید لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد بریر نثارر وڈ مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند ہو گیا جس کی وجہ سے وادی بریر کا چترال اور ملحقہ علاقوں سے راستہ منقطع ہو گیاتھا۔اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی کی 95لائٹ ائیرڈیفنس یونٹ نے ایک ماہر ٹیم کو روڈریلیف آپریشن کیلئے بھیجا ،ماہر ٹیم نے دو دن کی انتھک محنت سے روڈ کی مرمت کر کے سڑک کو عوام کیلئے کھول دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More