پاک آر می کی جانب سے کالام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے کالام میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اورفی میل ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقہ کالام میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 1میل اور 3فی میل ڈاکٹروں کے علاوہ 6 آرمی کے ڈاکٹروں نے 3000مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ کرنل محمد صدیق نے فری میڈیکل کیمپ میں موجود مریض بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقہ کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقہ عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More