کرش مشینوں کی بندش کے خلاف دھرنے کا اعلان کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :19نومبر2017ء )کرش مشینوں کی بندش کیخلاف مزدور اورمالکان سراپااحتجاج بن گئے، ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے احتجاجاً دھرنے کااعلان کردیا، آل سوات کرش پلانٹ اونرایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوب برج کانجوکے قریب ایک احتجاجی اجلاس منعقدہواجس میں صدررحمت علی خان، جنرل سیکرٹری حاجی شیرین زادہ، فنانس سیکرٹری ونائب صدر امین خان اوراقبال وغیرہ اورمزدوروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کااظہار کیاگیاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلاجواز سوات کے 60کرش مشینوں کو بندکیاگیاہے، انہو ں نے کہا کہ تمام مشینوں کے مالکان قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بھی ان کو اجازت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ 25ہزار افرادبیروزگاری کاشکارہیں، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات اور انتظامیہ کی طرف سے کرش مشینوں کی بندش کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہو ں نے خبردارکیا کہ اگر فوری طورپریہ مسئلہ حل نہ کیاگیاتوہم ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے دھرنادیں گے اور بصورت دیگرہم بنی گالہ تک احتجاجی مارچ بھی کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More