سوات میں قصائیوں نے بھی چھریاں تیز کردی،گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :20مئی2018) سوات میں قصائیوں نے چھریاں تیز کردی،مختلف علاقوں میں من مانے نرخ مقرر،انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے چھپ سادھ لی،ذرائع کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی قصائیوں نے بھی اپنی چھریاں تیز کردی،مختلف علاقوں میں من مانے نرخوں سے گوشت کی فروخت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بابوزئی،بریکوٹ،کبل ،مٹہ اور دیگر علاقوں میں قصائیوں کی جانب سے سرکاری نرخ نامے سے اوپر گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے تاحال بے خبر ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام اور انتظامیہ قصائیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More