جنریٹر میں تیل نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کڈنی ہسپتال میں ڈائیلاسز بند، لواحقین کا روڈ بند کرکے احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) پنجاب حکومت اور نواز شریف کی جانب سے سوات کو تحفہ میں دئے گئے نوازشریف کڈنی اسپتال میں مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ڈائیلاسز بند ہونے کے خلاف گزشتہ روز مینگورہ کی مین شاہرہ کو بند کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہریں نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرکے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ جنریٹرمیں تیل نہ ہونے کے باعث ڈائیلاسز کی مشینیں بند کردی گئی ہیں ہسپتال میں ڈائیلاسز کٹ بھی موجود نہیں ہیں اور وہ ہم بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی وجہ سے اپنے مریضوں کو پشاور نہیں لے جاسکتے۔ جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہیں اور مریض بستر مرگ پر پڑے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہم انتہائی حد تک جاسکتے ہیں جس کی مکمل ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر ہوگی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس بجٹ ختم ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More