سوات میں صرف رجسٹر ڈ این جی اوزکو فلاحی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جولائی 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع میں کام کرنے والے غیر سرکاری رضا کار اور فلاحی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی اور فلاحی منصوبے لازمی طورپر ضلعی انتظامیہ کے علم میں لائیں تاکہ انہیں ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کیا جا سکے تاہم انہوں یہ بھی واضح کیا کہ صرف رجسٹر ڈ این جی اوزکو فلاحی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جبکہ ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کی بر وقت اور معیاری تکمیل بھی یقینی بنانا ہوگی تاکہ مقامی لوگ ان سے صییحی معنوں میں مستفید ہو سکیں وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں غیر ملکی این جی او قطر چیریٹی کے ریجنل پروگرام کوارڈینیٹر محمد ثاقب سے ملاقات اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی۔ثاقب رضا اسلم نے قطر چیریٹی کے زیر اہتمام معاشرے کے نادار طبقوں کیلئے صحت و صفائی ،آبنوشی،سم تحفظ،معاشی خود کفالت ،تعلیم اور ثقافتی اقدار کے شعبوں میں قطر چیریٹی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا انہوں نے ماضی قریب میں سیلاب و زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں چیریٹی کی طر ف سے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کا بطور خاص ذکر کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ابنوشی،صحت و صفائی ،یتیم بچوں اور معذور افراد کی بحالی پر مبنی سرگرمیوں میں این جی اوز کے تعاون کی بدولت صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے محدود مالی وسائل صوبے کے مختلف حصوں میں در کار بڑے منصوبوں کیلئے مختص کرنے کے قابل ہونگے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ این جی اوز کو نئی فلاحی سکیموں کیلئے این او سی کے اجرء کا عمل تیز اور آسان بنائیں قطر چیریٹی پروگرام کوارڈینیٹر نے این جی او کی طرف سے ترقیاتی پروگراموں پر عمل در امد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون اور قریبی رابطے کا یقئن دلایا انہوں نے جاری فلاحی منصوبوں کی جلد تکمیل اور انہیں ضلعی انتظامیہ کے مجاز حکام کے معائینے کے بعد بر وقت چالو کرنے کا یقین بھی دلایا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More