سوات میں پہلی بار مسلم لیگ کی جانب سے خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ریلی، سوشل میڈیا پر شدید رد عمل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جولائی 2018ء)گزشتہ روز پاکستان مسم لیگ ن کی سر پرستی میں سوات میں پہلی بار خواتین ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں متعدد خواتین نے شرکت کی جس کی سربراہی پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن نسیم اختر کررہی تھی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم اختر نے کہا کہ خواتین 25 جولائی کو نکلیں گی اور مسلم لیگ کے حق میں ووٹ کا استعمال کریگیں۔تاہم مذکورہ ریلی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار رہی اور طرح طرح کے سوالات نے جنم لے لیا۔عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ جو لڑکیاں سڑکوں پر لائی گئیں ان میں بیشتر کا تعلق سوات سے تھا ہی نہیں تاہم ووٹ کا استعمال خواتین کا بنیادی حق ہے لیکن لڑکیوں کا سڑکوں پر نکل آنا اور نعرے لگانا یہاں کی روایات کی خلاف ورزی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More