دہائیوں سے لگے درخت، ریاست سوات کی نشانیاں محکمہ فارسٹ نے کاٹ دئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں دہائیوں سے لگے درخت جوکہ ریاست سوات کی نشانیاں سمجھے جاتے تھے آج ان درختوں کو محکمہ فارسٹ نے کاٹ دیا ، نئے درخت تو دور کی بات سوات کی شناخت رکھنے والے درختوں کو ضلع بھر میں بے دردی سے کاٹا جارہا ہے ، مکانباغ میں سڑک کنارے ایل تناور اور خوبصورت درخت کو کاٹا گیا اس کے بعد شگئی اور سیدو ہسپتال کے سامنے بھی دہائیوں سے لگے درختوں کو بے دردی سے کاٹا گیا، مقامی لوگوں نے ڈی سی سوات اور کمشنر مالاکنڈڈویژن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں، اور تاریخی نوعیت کے درختوں کے کاٹنے پر تحقیقات کی جائے بصورت دیگر ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More