سوئی گیس کے بھاری بھرکم بل،صارفین رُل گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کو بھاری بھرکم بل موصول ہوگئے،منتخب عوامی نمائندے دعوؤں تک محدود،عملی اقدامات تا حال نہ اُٹھائے جا سکے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کو بھاری بھر کم بل موصول ہو گئے ہیں ،سوئی گیس کے بلوں میں 10ہزار سے لے کر40ہزار تک گھریلوں صارفین کو ارسال کئے جا چکے ہیں جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ پورے مہینے میں بمشکل ایک ہفتے بھی گیس استعمال نہیں کیا اور نہ ہی محکمہ کی جانب سے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکی جبکہ اس کے باوجود گیس بلوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ایک تو وہ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ،گھریلوں اخراجات پورے نہیں ہوپارے تو دوسری جانب سے گیس کے اتنے زیادہ بل وہ کیسے ادا کریں گے۔ دوسری طرف عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم کی صارفین کو واپسی کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال کوئی شنوائی نہیں کی جا سکی ہے جبکہ سوات کے منتخب ممبران اسمبلی بھی صرف کھوکھلے دعوؤں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں،صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے حالیہ بلوں میں کمی کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More