جنرل بس سٹینڈ کے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،شاہد علی خان

زما سوات ڈاٹ کام (29اپریل2019ء)تحصیل کونسل بابوزئی میں اپوزیشن لیڈر شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کے باہر ٹرانسپورٹ اڈوں کی اجازت نہیں دی جائیگی، غیرقانونی کام کرنیوالوں کاراستہ پوری قوت کیساتھ روکاجائیگا، نئی بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نممائندوں کوکافی اختیارات حاصل ہے، جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، کسی بھی غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نئے جنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں اورہمارابھی یہ مطالبہ ہے۔ جنرل بس سٹینڈ میں مافیا کی مداخلت ختم کی جائے، اورتمام اڈوں کوجنرل بس سٹینڈ منتقل کرکے اڈہ سے باہرکسی بھی کوسٹینڈ کی اجازت نہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کوتمام ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی سے شہرپرٹریفک کادباؤ کم ہونے کے ساتھ عوام کوآمدورفت میں مشکل بھی ختم ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی کام کی حمایت نہیں کرینگے، اورجنرل بس سٹینڈ کے باہرٹرانسپورٹ اڈوں کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے وژن کودوام دینے کے لئے پرعزم ہیں اورعمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کو ہرقسم کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس نئے بلدیاتی سسٹم کااعلان کیاہے ہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں اس نئی نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو کافی اختیارات دی گئی ہے اور اس نظام کو ایک عوامی نظام اور عوامی نمائندوں کانظام بھی کیاجاسکتاہے، انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے اورخدمت میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے آمین ہے۔ اورہرصورت میں عوامی حقوق کی تحفظ کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں اورعوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More