تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اندرونی اختلافات، پارٹی قیادت منظر عام سے غائب ہو گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف نے سوات میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور زیادہ تر ٹکٹیں سابقہ ممبران اسمبلی کو دی گئی ہے جس پر تحریک انصاف کے نظریاتی اور اہم مشران شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، پارٹی کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں باقاعدہ خرید و فروخت کی گئی ہے اور کروڑوں روپے لین دین کے ذریعے ٹکٹیں خریدی گئی ہے، ناراض عہدیداروں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سوات میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے جس کے ہم روز اول سے خلاف تھے، اگر پارٹی قائدین نے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی نہیں کی تو وہ پارٹی کے خلاف لائحہ عمل بنانے پر مجبور ہو جائیں گے۔دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پارٹی کی قیادت منظر عام سے غائب ہو گئی ہے اور فون بھی بند کر دئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More