بجٹ میں ہرطبقے پر ٹیکس حکومتی دعووں کی نفی ہے،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی بجٹ میں ہر طبقے پر ٹیکس حکومتی دعووں کی نفی ہے۔ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔حکومت غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے رنگ محلہ اور بنڑ میں کارکنان کی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں ہر طبقہ پر ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،جوکہ پہلے سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام سے جینے کا حق چھیننے کا مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع سوات دہشت گردی،سیلاب اور فوجی آپریشن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے اور سوات کی بڑھتی ہوئی آبادی کی پیش نظر یہاں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔لیکن بجٹ میں ضلع سوات کیلئے کوئی بڑا بجٹ شامل نہیں کیا گیاہے،جوکہ مایوس کن ہے۔خصوصاً مینگورہ شہر کے عوام کیلئے صاف پانی اور صفائی کے حوالے سے کوئی منصوبہ شامل نہ کرکے یہاں کے عوام سے زیادتی کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More