آل پارٹیز نے سبزی منڈی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)اے پی سی سوات، تاجر برادری اور تحصیل کونسل ممبران نے حکومت سے مینگورہ سبزی منڈی کی منتقلی کا مسئلہ حل کرنے اور تختہ بند میں نئی سبزی منڈی قائم کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا، مینگورہ سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی کے باعث آڑتھیوں کی اکثریت گذشتہ پانچ روز سے سراپا احتجاج ہیں، آڑتھیوں کی ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں، اسلئے حکومت اور انتظامیہ آڑتھیوں کی مشاورت سے کسی تیسری موزون مقام پر سبزی منڈی قائم کریں ورنہ سوات کی تمام سیاسی پارٹیاں، تاجر برادری اور تحصیل بابوزئی کے کونسلرز آڑتھیوں کا بھر پور ساتھ دیں گے، ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کانفرنس کے قائدین نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پختونخوا میپ سوات کے رہنما اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، پی پی پی کے ضلعی صدر عرفان حیات چٹان،سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان، اے این پی کے خواجہ محمد خان، قومی وطن پارٹی کے فہد خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، قائدین نے کہا کہ مینگورہ سے جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی سے کاروبار کو شدید دھچکا لگا ہے اور اب سبزی منڈی کی منتقلی کی غیر منصفانہ فیصلے نے نئے بحرانوں کو جنم لیا ہے، سبزی منڈی کے کاروبار سے مختلف طبقے وابستہ ہیں ہم انہیں بے روز گار اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے ایک فون کال پر مذبحہ خانہ کی منتقلی کا فیصلہ واپس کیا اسی طرح آڑتھیوں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے انہوں نے کہا اگر سبزی منڈی کی منتقلی کا فیصلہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے کیا گیا ہے تو اوڈیگرام جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کی منتقلی سے ٹریفک کا نظام مزید درہم برہم ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام کو چند آڑتھیان منتقل ہوچکے ہیں جبکہ آڑتھیوں کی کثیر تعداد احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہیں جس سے چارہزار مزدور بے روز گار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام اور تختہ بند میں قائم دونوں منڈیاں نجی ہیں اسلئے اوڈیگرام کی طرح تختہ بند میں بھی سبزی منڈی کھولنے کی اجازت دی جائے اگر حکومت اور انتظامیہ کو یہ فیصلہ منظورنہ ہو تو پھر آڑتھیوں کے دونوں گروپوں کی مشاورت سے کسی تیسری جگہ پرسبزی منڈی قائم کرکے بحران ختم کیا جائے ورنہ سوات کی تمام سیاسی پارٹیاں تاجر برادری اور تحصیل کونسلرز آڑتھیوں اور مزدوروں کے مسئلے کے حل تک آڑتھیوں کے احتجاج میں بھر پور ساتھ دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More