کوہاٹ، دوستوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 نوجوان جاں بحق

کوہاٹ (ویب ڈیسک) کوہاٹ شہر کے نواحی علاقے جنگل خیل میں دوستوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 3 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کی المناک واردات گزشتہ شب پولیس تھانہ جنگل خیل کی حدود میں واقع ملنگ آباد کے علاقے میں رونما ہوئی جہاں ایک بیٹھک میں اکٹھے بیٹھے چند دوست گپ شپ لگا رہے تھے کہ اس دوران اْن کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا اور مشتعل ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ناصر محمود، محمد دلشاد علی اور سبحان اللہ جاں بحق اور عثمان علی زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ادھر باخبر ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک سبحان اللہ جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرتا ہوا گولی کا نشانہ بنا جو کل ہی رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس آیا تھا۔واقعہ کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More