خوازہ خیلہ،مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

مقامی لوگوں کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار دیر سے پہنچے جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا

تحصیل خوازہ خیلہ کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں سپین ہوٹل میں صبح 6 بجے کے قریب اگ بھڑک اٹھی ،جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو وقت پر دیدی گئی تھی لیکن وقت پر نہ پہنچنے کیوجہ سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کا کام شروع کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل خوازہ خیلہ کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں سپین ہوٹل میں صبح 6 بجے کے قریب اگ بھڑک اٹھی ،جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو وقت پر دیدی گئی تھی لیکن وقت پر نہ پہنچنے کیوجہ سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کا کام شروع کردیا، ایک گھنٹہ بعد ریسکیو 1122 کے اہلکار پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ ہوٹل مالک کے مطابق اگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے،قیمتی فرنیچرز سمیت دیگر سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

تحصیل خوازہ خیلہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے دو دن قبل میاندم میں بھی رات کے وقت اآتشزدگی نے 8 دکانوں کو راکھ میں تبدیل کردیا تھا، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصانات کا ازالہ کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More