دریائے کوہستان میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

بریکوٹ کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئ

دیر کوہستان میں ٹریفک کے المناک حا دثہ میں ایک ہی خا ندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دیر بالا کوہستان میں باڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد فیلڈر گاڑی میں سوار ہو کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ بریکوٹ کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور دریائے کوہستان میں جا گری

دیر(ویب ڈیسک) دیر کوہستان میں ٹریفک کے المناک حا دثہ میں ایک ہی خا ندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دیر بالا کوہستان میں باڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد فیلڈر گاڑی میں سوار ہو کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ بریکوٹ کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور دریائے کوہستان میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں مرتضی ولد لعلی، فاروق ولد گل فقیر،عثمان ولد اسلام، اقبال ولد اکبر، فرھاد ولدرقیب اور ڈراٸیور نور اسلام ولدعلی رحمان ساکنان با ڈا دریا میں ڈوبنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو دریاء سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ علاقے میں ایک ہی خاندان کے چھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More