بی آر ٹی منصوبے پر اب تک 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ٹیکسی سروسز کمپنیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسفزئی نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیکسی سروسز کیلئے ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم اس حوالے سے تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک سال کے عرصے میں دو ارب کا ریونیو اکھٹا کیا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقے کار کو مزید مؤثر بنا دیا ہے

پشاور(ویب نیوز) ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسفزئی نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیکسی سروسز کیلئے ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم اس حوالے سے تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک سال کے عرصے میں دو ارب کا ریونیو اکھٹا کیا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقے کار کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بی آر ٹی کیلئے ایکنک نے جولائی 2017 کو 49.34 ارب روپے کی منظوری دی تھی تاہم نومبر 2018 میں منصوبے میں ردوبدل کے بعد لاگت 66.43 ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ منصوبے کے آغاز سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ سبسڈی نہیں دیں گے، فیصلے پر تاحال قائم ہیں، ٹیکس میں کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں عوام کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ سنٹر بنائے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More