نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

نیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جس کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذاعدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیب نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جس کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا

خدشہ ہے لہذاعدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے مریم نواز کے خاتون ہونے کی استدعا پر ضمانت منظور کرنے سے اتفاق کیا جب کہ مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ جمع جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More