بار کونسل نے تین روزہ ہڑتال اور عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پیر،منگل اور بدھ کے روز وکلاکی جانب سے ہڑتال کی جائے گی

خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور معروف قانون دان سعید خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 11,10,9دسمبر کو صوبہ بھر میں وکلاء عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرینگے‘ 14دسمبر تک مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اُس کے بعد آئندہ کا لائحہ کا اعلان کیا جائیگا‘ حکومت فوراً سی پی سی اور نارکاٹکس قانون میں جو ترمیم کی گئی ہے‘ وہ واپس لیں‘ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خیبر پختونخواہ کے تمام بار ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور معروف قانون دان سعید خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 11,10,9دسمبر کو صوبہ بھر میں وکلاء عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرینگے‘ 14دسمبر تک مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اُس کے بعد آئندہ کا لائحہ کا اعلان کیا جائیگا‘ حکومت فوراً سی پی سی اور نارکاٹکس قانون میں جو ترمیم کی گئی ہے‘ وہ واپس لیں‘ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خیبر پختونخواہ کے تمام بار ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبہ بھر کے ضلعی‘ تحصیل‘ اور معروف قانون دانوں نے بھرپور شرکت کی‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت جلد از جلد کئے گئے ترامیم سی پی سی اور نارکاٹکس ایکٹ میں فوراً واپس لے‘پہلے مرحلے میں آج سے یعنی 9دسمبر سے 11دسمبر تک وکلاء ہائی کورٹ‘ بنچز‘ ڈسٹرکٹ کورٹس سے مکمل بائیکاٹ کرینگے‘ اگر اس دوران حکومت نے اپنے فیصلے واپس نہیں لئے تو 14دسمبر کو اہم اجلاس منعقد کرکے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے‘ اس سلسلے میں وکلاء کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More