مینگورہ، گیس بھرجانے سے نانا اپنے دو نواسوں سمیت جاں بحق

دونوں بچے اپنے نانا کے گھر رات گزارنے آئے تھے

مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں گیس لیکج کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں نانا اور ان کے دو نواسے شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں عبدالرزاق کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے 95 سالہ عبدالرزاق ولد عبدالخالق اپنے دو نواسوں گیارہ سالہ عبیداللہ ولد فضل مولا اور بارہ سالہ حضرت نبی ولد فضل خالق سمیت جاں بحق ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں گیس لیکج کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں نانا اور ان کے دو نواسے شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد میں عبدالرزاق کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے 95 سالہ عبدالرزاق ولد عبدالخالق اپنے دو نواسوں گیارہ سالہ عبیداللہ ولد فضل مولا اور بارہ سالہ حضرت نبی ولد فضل خالق سمیت جاں بحق ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے اپنے ناناکے گھر ان کے ساتھ رات گزارنے آئے تھے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے تینوں کی موت واقع ہوئی ۔ بعد ازاں تینوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More