شہبازشریف دور میں انتہائی کم سود پر 50 ارب سے زائد قرضہ دیے جانے کا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں صرف 6 کمپنیوں کو کم مارک ریٹ پر مجموعی طور پر 53 ارب 28 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور قرضہ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے اربوں روپے کے قرضہ جات پر سوالات اٹھا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کی کمپنیوں کے ذریعے لاہور کی صفائی کرنےوالی کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کو انتہائی کم سود پر 29 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا قرض دیا گیا،ایل ڈبلیو ایم سی کو 2016-17 کے دوران بھی 31 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو بھی 2016 سے 2017 کے دوران 7 ارب 65 کروڑ روپے دئیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے اربوں روپے کے قرضہ جات پر سوالات اٹھا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کی کمپنیوں کے ذریعے لاہور کی صفائی کرنےوالی کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کو انتہائی کم سود پر 29 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا قرض دیا گیا،ایل ڈبلیو ایم سی کو 2016-17 کے دوران بھی 31 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو بھی 2016 سے 2017 کے دوران 7 ارب 65 کروڑ روپے دئیے گئے۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی 5 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا قرض دیا گیا.

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے بھی 6 ارب 46 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد قرضہ حاصل کیا، پنجاب منرل کمپنی کو 1 ارب 63 کروڑ 30 کروڑ روپے قرض کی صورت میں دیا گیا،آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث کمپنی پنجاب لینڈ ڈویلمپنٹ کمپنی کو بھی 83 کروڑ 99 لاکھ روپے کے قرض سے نوازا گیا، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 50 کروڑ روپے قرض کی صورت میں دئیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More