سوات،ریسکیو 1122 کی سالانہ رپورٹ،تین ہزار سے زائد مریضوں کو امداد کی فراہمی

گزشتہ سال کے دوران چار ہزار سے زائد واقعات رونما ہوئے

خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122 ڈسٹرکٹ سوات نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران  4344 زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ کئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122 ڈسٹرکٹ سوات نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران  4344 زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ کئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 402 ٹریفک حا د ثا ت جبکہ 224آگ لگنے،3412 میڈیکل ایمر جنسیز، ڈوبنے کے28، ، لڑائی جھگڑے  کے 29،ریکوری کے 329 ک واقعات رونما ہو ئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا ً 3608زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 52 افراد موقع پر  جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹا ئم6.3منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر عمران خان یوسفزئی  نے بتایا کے ریسکیو 1122 کے خدمات بلا کسی تفریق فراہم کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More