ڈائیو بس ٹرمینل سوات کو سیل کر دیا گیا

سوات آنے والے سیاحوں اور مسافروں نے ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ بس سروس کی بابت شکایات کی تھیں کہ مختلف روٹس سے بسوں میں مختلف مسائل کا سامنا رہتاہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات جناب جنید خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ٹریفک مجسٹریٹ سوات سہیل خان نے عوامی شکایات کے تناظر میں ڈائیو بس ٹرمینل کو سیل کر دیا۔

سوات آنے والے سیاحوں اور مسافروں نے ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ بس سروس کی بابت شکایات کی تھیں کہ مختلف روٹس سے بسوں میں مختلف مسائل کا سامنا رہتاہے انھی شکایات کے تناظر میں ڈائیو بس سروس کو متعدد وارننگز دی گئیں اس کے باوجود شکایات پر سیل کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ٹریفک مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ سوات ایک سیاحتی مرکز ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کی سفری سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 تصاویر اور خبر ڈی سی سوات افیشل پیچ سے لیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More