سوات، مراد سعید کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان

ن لیگ کے رہنماؤں نے عبدالغفور کی گرفتاری سیاسی انتقام قرار دیا

پاکستان مسلم لیگ ن سوات نے پارٹی عہدیداروں عبدالغفور اور عثمان غنی کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا، عہدیداروں کا وفاقی وزیر مراد سعید اور سوئی گیس انچارج میرویس کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے اور مینگورہ کبل میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے صدر قیموس خان، جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغفور خان اور عثمان غنی کو سیاسی انتقام پر ناکردہ گناہوں کی سزاء پر گرفتار کیا گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن سوات نے پارٹی عہدیداروں عبدالغفور اور عثمان غنی کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا، عہدیداروں کا وفاقی وزیر مراد سعید اور سوئی گیس انچارج میرویس کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے اور مینگورہ کبل میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے صدر قیموس خان، جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغفور خان اور عثمان غنی کو سیاسی انتقام پر ناکردہ گناہوں کی سزاء پر گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ کبل پولیس کی ہدایت پر دونوں تھا نہ چلے گئے اب بھی ان کی گاڑی اور ڈرائیور کبل تھانہ میں موجود ہے جبکہ دونوں رہنما گذشتہ روز سے ہی غائب ہیں۔

اس موقع پر پارٹی کے عہدیدار ملک فدا محمد خان، صوبائی نائب صدر حاجی رضاخان، پریس سیکرٹری عمر فاروق، ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق خان، سابق ناظم اجمیر خان سمیت درجنوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز بھی موجودتھے۔عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او کبل، ایس ایس پی سوات سے رابطہ کیا، ڈی سی سوات کے پاس بھی پہنچ گئے لیکن سب نے لا علمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اب بھی قانونی راستہ اختیار کیا ہوا ہے، عوام کا حق پوچھنے پر سوئی گیس انچارج میرویس خان نے ہمارے دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے جس پر انہوں نے قانونی دائرہ کار کے تحت بی بی اے کیا ہوا ہے، اظہار رائے ہر پاکستانی کا قانونی حق ہے، مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مخالف حکمران انتا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے عبدالغفور اور عثمان غنی کی بازیابی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہوا ہے، پریس کانفرنس کے بعد قائدین اور ورکرز نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More