سوات،تحریک انصاف کے کارکنوں نے سازشی عناصر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

تحصیل مٹہ وبہا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ محمودخان کی کارکردگی اورکردارکو بہتر وتسلی بخش قراردیتے ہوئے ان کیخلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔مٹہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں محمد عمران خان اورنثار خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ وبہا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ محمودخان کی کارکردگی اورکردارکو بہتر وتسلی بخش قراردیتے ہوئے ان کیخلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔مٹہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں محمد عمران خان اورنثار خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ محمودخان ایک مخلص،دیانتدار اور خوددارانسان ہے جو عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اورخدمت کیلئے انتہائی سنجید ہ ہے مگر عاطف اور شہرام ان پر بے جا الزامات لگا کر نہ صرف وزیر اعلیٰ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بلکہ دو ڈویژنوں کے عوام کو لڑانے کیلئے بھی کوشاں ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان وزیراعلیٰ کیخلاف ہونے والی تمام تر سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں مگر اس کے باوجود بھی بعض عناصر وزیر اعلیٰ سمیت پارٹی اور حکومت کو بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ سازشوں میں مصروف یاملوث ہیں انہیں پارٹی سے نکالاجائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More