سوات، توتانوبانڈئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ہوئی

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قومی تعمیر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود سمیت تمام ذمہ داریا ں بروقت اور بھرپور طریقے سے انجام دیں ، کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قومی تعمیر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود سمیت تمام ذمہ داریا ں بروقت اور بھرپور طریقے سے انجام دیں ، کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز توتانوبانڈئی تحصیل کبل کے مقام پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی شکایات کے پیش نظر محکمہ پبلک ہیلتھ کی نئی تنصیب شدہ ٹیوب ویل کی عدم فعالی اور بجلی کے کھمبوں میں تاروں کی تنصیب میں تاخیر کے تحقیقات کیلئے دو الگ کمیٹیاں قائم کئے گئے جو اپنی رپورٹ چار روز میں جمع کرائے گی ۔

اس موقع پر علاقے کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے علاقائی مسائل بیان کئے جن میں روڈ کلوٹ،نکاسی آب،صحت،تعلیم سمیت پولیس چوکی کو تھانہ درجہ دینے کے مسائل سر فہرست تھے وہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بعض اہم مسائل موقع پر حل کرنے کیلئے موجود سرکاری اداروں کے افسران کو ہدایت دی جبکہ باقی مسائل پر احکامات بھی جاری کئے گئے اور کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہی موجود ہیں عوام کے جتنے بھی مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں وہ بروقت اور موقع پر حل کریں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More