کالام کے رہائشی نے ایم پی اے میاں شرافت علی پر اراضی ہڑپنے کا الزام عائد کردیا

عبدالحکیم نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی

مٹلتان کالام کے رہائشی عبدالحکیم نے الزام عائد کیا ہے کہ حلقہ پی کے 2کے ایم پی اے میاں شرافت علی خان نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے حقوق پر سودابازی کی اور خود ساختہ کمیٹی کے ذریعے متاثرین کی اراضی ہڑپ لی ہے۔ سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ کے دور میں مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اراضی متاثرین کے لئے 2016-17میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں ایک کنال اراضی کی رقم دس لاکھ روپے مختص کی گئی تھی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مٹلتان کالام کے رہائشی عبدالحکیم نے الزام عائد کیا ہے کہ حلقہ پی کے 2کے ایم پی اے میاں شرافت علی خان نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے حقوق پر سودابازی کی اور خود ساختہ کمیٹی کے ذریعے متاثرین کی اراضی ہڑپ لی ہے۔ سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ کے دور میں مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اراضی متاثرین کے لئے 2016-17میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں ایک کنال اراضی کی رقم دس لاکھ روپے مختص کی گئی تھی، لیکن اب ایم پی اے شرافت علی خان کی خودساختہ کمیٹی متاثرین کو ایک کنال کی قیمت 10لاکھ کے بجائے 6لاکھ روپے دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میری بیوی مسماۃ بے نظیرہ اور ساس دُردانہ عرف گل دانہ کی بھی مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں متاثر ہوئی ہے لیکن انہیں بھی فی کنال دس لاکھ کے بجائے 6لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں۔

جنہوں نے لینے سے انکار کردیا ہے اور ہم اپنی اراضی کے لئے خون کے آخری قطرے بہانے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ خود ساختہ کمیٹی ایم پی اے شرافت علی خان کی ایماء پر بنائی گئی ہے جس میں کمین گل، حاجی وظیف اللہ اور دیگر شامل ہیں ان کو متاثرین کی اراضی کے لئے چار کروڑ 73ہزار روپے اراضی مالکان میں تقسیم کرنے کے لئے حکومت نے دیئے ہیں لیکن ہم نے کٹوتی کرنے پر اپنا حصہ نہیں لیا ہے ہم پہلے معاہدے کے مطابق اپنا پورا حصہ لینا چاہتے ہیں،اراضی متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او سے ملاقات کی ہے جس پر ڈی پی او سوات نے ایس ایچ او کالام کو اصل صورت حال معلوم کرنے کے لئے ہدایت دی ہیں لیکن ایم پی اے شرافت علی ایس ایچ او کالام کو دھمکا رہے ہیں اس لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اعلیٰ حکام فوری طور پر مداخلت کرکے ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت میں ہمیں انصاف فراہم کرنے اور مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ اراضی مالکان کو پوری رقم دینے کے لئے احکامات جاری کرے تاکہ علاقہ عمائدین اور پردہ دار خواتین کو باعزت طریقے سے اپنے پورا پورا حق مل سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More