سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ڈاکٹر عبدلواسع

ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو شریف ہسپتال میں اس وقت قرنطینہ سنٹر میں 25 بیڈز ہے اور 13 وینٹی لیٹر ہے جو ناکافی ہے

پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع نے کہا ہے کہ سوات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئے، ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو شریف ہسپتال میں اس وقت قرنطینہ سنٹر میں 25 بیڈز ہے اور 13 وینٹی لیٹر ہے جو ناکافی ہے اس سلسلے میں حکومت فوری طور پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں کی سیفٹی کیلئے بھی انتظامات کریں باہر ممالک سے آنے والے ماسک اور دیگر امدادی اشیاء میں سوات کو حصہ دیا جائے، ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے لیکن ڈاکٹروں کے سیفٹی کاکوئی انتظام موجود نہیں،عوام تسلی رکھیں ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنل کے تعاون سے اس مرض پر قابو پا لیں گے، ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی تیار ہیں کسی بھی مشکل اور ایمرجنسی میں وہ بھی میدان آئیں گے، پولیس، انتظامیہ، صحافیوں، تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس مصیبت میں وہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کااظہارا نہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع نے کہا ہے کہ سوات میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئے، ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو شریف ہسپتال میں اس وقت قرنطینہ سنٹر میں 25 بیڈز ہے اور 13 وینٹی لیٹر ہے جو ناکافی ہے اس سلسلے میں حکومت فوری طور پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں کی سیفٹی کیلئے بھی انتظامات کریں باہر ممالک سے آنے والے ماسک اور دیگر امدادی اشیاء میں سوات کو حصہ دیا جائے۔

ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے لیکن ڈاکٹروں کے سیفٹی کاکوئی انتظام موجود نہیں،عوام تسلی رکھیں ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنل کے تعاون سے اس مرض پر قابو پا لیں گے، ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی تیار ہیں کسی بھی مشکل اور ایمرجنسی میں وہ بھی میدان آئیں گے، پولیس، انتظامیہ، صحافیوں، تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس مصیبت میں وہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کااظہارا نہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر آفتاب اور ڈاکٹر محسن بھی اُن کے ہمراہ تھے، اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے حکومت مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی سیفٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کر سکیں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع کا کہنا تھا کہ پوری دُنیا میں وائرس نے پنجے گاڑ دئیے ہیں N95 ماسک، پی پی ایز دستیاب نہیں باہر دُنیا سے آنے والے ماسک اور دیگر اشیاء میں سوات کو حصہ دیا جائے سوات میں پازیٹو مریض آ رہے ہیں تو اس سے کیسز بڑھنے کا خدشہ موجود ہے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہئے پرسنل پروٹیکیٹو ایکوپمنٹ دستیاب نہیں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں لیکن کسی ڈاکٹر کے لئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کی سیفٹی کیلئے انتظامات یقینی بناتے ہوئے پی پی ایز ہسپتالوں میں مہیا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More