سوات: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کی جان لے لی

مقتول حضرت عباس اپنے گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی

مٹہ کے علاقے بر شور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کی جان لے لی،پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول حضرت عباس ولد محمد رحیم سکنہ شگئی بر شور رات کے وقت گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اُس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقے بر شور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کی جان لے لی،پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول حضرت عباس ولد محمد رحیم سکنہ شگئی بر شور رات کے وقت گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اُس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More