سوات،کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کے باعث مزید دو افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ضلع بھر میں فوت ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق سیدو شریف ہسپتال میں زیر علاج شگئی سیدو شریف کے رہائشی 60 سالہ رحمانی گل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔ اسی طرح کانجو کا رہائشی 75 سالہ دوست محمد بھی گزشتہ رات اسپتال میں انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد کی نماز جنازہ سیدوشریف ہسپتال میں ادا کردی گئی ہے اور ان کی تدفین کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More