منگلور پولیس کا سرچ آپریشن،اسلحہ بر آمد ملزم گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور پولیس کی کارروائی میں اسلحہ بر آمد، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق منگلور پولیس کی جانب سے علاقہ سر سردارے،بنجوٹ،گداکوٹ،کس اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر اشتہاری مجرم اسرار احمد ولد محم غوری سکنہ بنجوٹ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران اسرار احمد کے کمرے سے ایک عدد پستول تیس بور اور پچیس عدد کارتوس قبضے میں لئے گئے جبکہ اسرار احمد کے والد محمد غوری کے کمرے سے ایک عددبندوق دونالہ 12بور،ایک عددبندوق دو نالہ 16بوربمع16عددکارتوس اور ایک ضرب کلاشنکوف بمع  2عددچارجراور200عددکارتوس برامد کرکے قبضے میں لئے گئے اور محمد غوری کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More