سوات : کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد782ہوگئی،336 صحت یاب،37 انتقال کرگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مزید27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد782 ہو گئی ہے جبکہ مزید5 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر 336 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے27 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں جبکہ مزید پانچ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 3377کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2276 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ319 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک کورونا سے 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں کورونا کی منفی شرح67 فی صد ہیں جبکہ مثبت شرح23.2 فی صد ہیں۔ اسی طرح ضلع بھر میں ریکوری ریٹ 43 فی صد ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More