بریکوٹ: برساتی نالے میں طغیانی، تین افراد جاں بحق،متعدد مکانات تباہ

سوات(زما سوات ڈا  ٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے پہاڑی علاقہ ایلم میں آسمانی بجلی گرنے سے برساتی نالے میں طغیانی کے باعث متعدد مکانات اور چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،ریسکیو نے تین افراد کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایلم کی پہاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے برساتی نالے میں طغیانی آئی، برساتی ریلے نے بریکوٹ میں متعدد مکانات تباہ کردئے جبکہ چار افراد پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی ریلے کی اطلاع کیساتھ ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ابتک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے، جس میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔مرنے والوں میں دانش ولد ذاکر ، ایوب ولد عثمان اور عثمان ولد قریش شامل ہیں۔ایک شخص دانش ابھی تک لاپتہ  ہے جس کی تلاش جاری ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق تقریبا سات سال بعد اس پہاڑی ندی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے طغیانی آئی ہے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق علاقہ میں نقصانات اور دیگر لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھے کئے جارہے ہیں تاکہ نقصانات کا صحیح اندازہ ہوسکیں، سیلاب کی اطلاع کے بعد بڑ ی تعداد میں مقامی لوگ بھی اکھٹے ہوئے ہیں اور امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More