طلباء و طالبات کو یونیورسٹیوں کی فیس معاف کی جائے، سردار وقار شہزاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے حکومت کو تجاویز پیش کردی، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو فیس کی معافی یا 75 فی صد رعایت کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند پڑے ہیں اس مصیبت کے وقت میں طلباء و طالبات کو فیس دینے میں کافی مشکلات  درپیش ہیں، اس لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ فیسوں کو معاف کیا جائے یا 75فیصد رعایت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل فیس  اورٹرانسپورٹ فیس بھی مکمل طور پر معاف کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن کلاسسز کی وجہ سے کافی طلباء کو مسائل درپیش ہیں، بہت سے علاقوں بشمول قبائلی اضلاع، شمالی علاقہ جات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے تو ان کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نویں، دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے طرز پر پروموٹ کیا جائے،کیونکہ بہت سارے طلباء کا انٹرنیٹ مسئلہ ہے اس وجہ سے آن لائن امتحان لینا ٹھیک نہیں ہےکوئی دوسرا ذریعہ بنایا جائے،جن طلباء و طالبات کا آخری سال یا سیمسٹر ہیں تو ان کے تھیسز اور پروجیکٹ کے لئے اضافی وقت دیاجائے تاکہ وہ اپنا پروجیکٹ آسانی سے مکمل کر سکیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے پروجیکٹ وغیرہ پر اچھی طرح کام نہیں کیا جاسکتا اس لیے اضافی وقت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More