سوات پولیس کی جانب سے شہریوں اور پولیس جوانوں میں ماسک تقسیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کی جانب سے شہریوں اور پولیس جوانوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک تقسیم کرتے ہوئے آگاہی مہم چلائی گئی۔ ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی ہدایت پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان اور ایس ڈی پی اُو سٹی دیدار غنی نے مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں اور شہریوں میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا کہ وہ اس جان لیوا وباء سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ اس وباء کے دوسر ے شخص کو انتقال کا سلسلہ رک جائے۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں او ر اپنے گھروں سے بلا وجہ نکلنے سے گریز کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More