شانگلہ،کروڑہ پولیس اسٹیشن میں ملزم کی موت

شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم حوالات میں جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے باعث ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کی ۔ کروڑہ پولیس کے مطابق بدھ کے روز ملزم سید علی  اکبر شاہ ولد سیدگل نظر کو 110 گرام چرس میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم  نے بدھ کی شب رات10:30 بجے کے قریب چادر سے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہوا حوالات میں ملزم کو بے انتہا تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعے کے بعد کروڑہ کے عوام نے رات گئے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے بشام تا مینگورہ مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More