ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمداعجاز خان نے کہا کہ ترقی پانے والے افیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی، اپنی ڈیوٹیاں بطریقہ احسن ادا کرنے کی بھر پور کوشش کریں، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر سیدو شریف میں ترقی پانے والے پولیس آفیسر ز کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آل ڈی پی اوز اور آل ایس پیز انوسٹی گیشن بھی موجود تھے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقی پانے کے لئے ہر پولیس افیسر کو چاہیئے کہ اپنی ایس ای آر بڑھا ئیں، پولیس میں کورس ہوتے ہیں وہ کریں تاکہ ترقی پائیں، انہوں نے کہا کہ پولیس جتنا بھی ترقی کرتے ہیں ان پر اتنا ہی زیادہ ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہے تاکہ وہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد پر نظر ڈالیں اور عوام کو ایک صاف وشفاف معاشرہ میسر کریں، انہوں نے کہا کہ پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ ایک ہوکر جرائم کے کمی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں، اس موقع پر 238اے ایس آئی اور 69 ایس آئی کنفرم کرکے ڈیوٹیوں پر تعینات کردیئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More