پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،آر پی او سجاد خان

غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) آر پی او ملاکنڈ رینج سجاد خان نے کہا ہے کہ پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائے، ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں آل ڈی پی او زکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا عوام کے ساتھ اچھی برتاؤ ہی سے یہاں جرائم میں کمی آسکتی ہے، تھانوں میں عوام کو سستہ سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر بھروسہ قائم و دائم رہے، انہوں نے کہا کہ غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، آرپی او ملاکنڈ ڈویژن نے اجلاس کے آخر میں عوام الناس سے اپیل کی پولیس ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More