سوات،تہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات  میں سول سوسائیٹی کی جانب سے تہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد اور برہنہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تہکال پولیس اسٹیشن میں نوجوان پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی۔ نشاط چوک میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر نوجوان کو برہنہ کرنا اور پھر اس کی ویڈیو اپلوڈ کرنا سراسر غیر قانونی فعل ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو صرف معطل کردیا ہے اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف پوری پختون قوم سراپا احتجاج ہے لہذہ اعلیٰ حکام ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی مرتب کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More