یونیورسٹی آف سوات کا سینڈیکٹ اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکٹ اجلاس میں مالی سال 2020-21کیلئے 615ملین روپے پرمشتمل بجٹ سفارشات کومنظورکرکے بجٹ کوحتمی منظوری کیلئے سینیٹ بھیجوانے اوریونیورسٹی میں داخلے کیلئے عمرکی بالائی حدختم کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوایونیورسٹیزایکٹ2012کے نفاذکے بعدسوات یونیورسٹی کاپہلاجبکہ مجموعی طورپر چونتسواں سینڈیکٹ اجلاس پشاوریونیورسٹی میں زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہواجس میں سینڈیکٹ کے ممبران پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) غضنفرخان،چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئرسیدامتیازحسین گیلانی،ڈپٹی سیکرٹری (یونیورسٹیز) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاویدارباب، ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ احمدکمال،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے حیات الرحمان،رجسٹراریونیورسٹی آف سوات محبوب الرحمان،ٹریژارر ارشدعلی خان،نومنتخب ممبران سینڈیکٹ ڈپٹی رجسٹرارفیاض احمدخان،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد علی، لیکچرارعبدالمتین،اسسٹنٹ رجسٹرارخورشیدعالم،اسسٹنٹ کنٹرولر محمدارشدعلی، پرنسپل گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کانجوٹاؤن شپ اورپرنسپل کبل ایجوکیشن اکیڈمی نے شرکت کی۔اجلاس میں ایجنڈے پرموجود تمام نکات کوتفصیلی طورپرزیرغورلایاگیااوران کی منظوری دی گئی جبکہ گزشتہ سینڈیکٹ میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات کے مالی سال 2020-21کیلئے فنانس اینڈ پلاننگ(ایف اینڈپی سی) کے بارہویں اجلاس میں مرتب کی گئی بجٹ سفارشات کوپیش کیاگیاجس کاتخمینہ 615ملین روپے لگایاگیاہے سینڈیکٹ کے ممبران نے تفصیلی بحث کے بعدبجٹ تخمینہ کی توثیق کردی جس کے بعداب بجٹ سفارشات کوحتمی منظوری کیلئے سینیٹ بھیجوا دیاجائے گا۔ اجلاس میں حال ہی میں بننے والی اکیڈیمک کونسل کی مختلف سفارشات کوبھی منظوری کیلئے پیش کیاگیاجس پرفیصلہ کرتے ہوئے سینڈیکٹ نے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے عمرکی بالائی حدکی شرط ختم کردی۔سینڈیکٹ نے کمپیوٹرآپریٹرزکے سکیل کو11سے اپ گریڈ کرکے 16کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں سوات یونیورسٹی کے ذاتی کیمپس پرہونے والے تعمیراتی کاموں کابھی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اجلاس کے شرکاء کے سامنے ٹیکنکل ریویوکمیٹی (ٹی آرسی)کی سفارشات رکھی گئیں۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے اجلاس کوبتایاکہ یونیورسٹی کے ذاتی کیمپس پرتعمیراتی کام تیزکیاگیاہے اوربعض عمارتوں پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے جس کومدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ انتظامی دفاترکے ساتھ ساتھ بعض تدریسی شعبہ جات کوبھی جلدچارباغ منتقل کردیاجائے۔ اس موقع پروائس چانسلرنے سینڈیکٹ کے اس اہم اجلاس میں شرکت کرنے پرتمام ممبران کاشکریہ اداکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More