پولیس شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ،آر پی اُو ملاکنڈ محمد اعجاز خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) یوم شہداء پولیس سوات میں جوش و خروش کیساتھ مناےا گےا، آر پی اُو ملاکنڈ محمد اعجاز خان، ڈی پی اُو سوات قاسم علی خان نے ےاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اُن کے درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں قرآن خوانی کا اہتمام کےا ، ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان بھی ہمراہ تھے ۔

آر پی اُو ملاکنڈ محمد اعجاز خان نے کہا کہ آج کا دن پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مناےا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی سا لمےت ، امن و آمان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے لازوال قربانےاں دی ہیں ،ان کا اس پوری انسانیت میں کوئی ثانی نہیں ، 2007کے بعد اس صوبے کے اندر خیبر پختونخوا کے پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن میں ایک فورس کے حیثیت سے خیبر پختونخوا میں امن و آمان قائم کرنے کے لئے قربانےاں دی ہیں اس کے مثال تاریخ کے اوراق میں ہیں لیکن ہم سب شہداء کے شکر گزار ہیں کہ جن کے قربانیوں کے وجہ سے آج ہم سب امن و سکون کا سانس لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 17سال کے دوران اس صوبے میں جنگی حالت رہی اور جنگ کے نتیجے میں پولیس کے آفسروں اور جوانوں نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کےا اور اپنے لازوال قربانیوں سے ہمارے لئے اور ہمارے آنے والے نسلوں کے لئے جینے کا حق یقینی بناےا، سپاہی سے لیکر آئی جی تک ہر آفیسر نے جنگ میں قربانی دی ہم شہدائے پولیس کو نہیں بھولے گے ۔ یوم شہداء کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کے جانب سے شہداء کے بچوں میں تحاءف بھی تقسیم کئے ، یوم شہدائے پولیس کے موقع پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کمیپ کا انعقاد کےا گےا جس میں پولیس افسران اور جوانوں کے کثیر تعداد میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے خاطر خون کے عطےات دئیے ۔ اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کےا گےا ، خیبر پختونخواہ پولیس ہر سال یوم شہداء شان و شوکت کے ساتھ مناتی ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اسی سال نہایت سادگی سے یوم شہداء مناےا گےا ۔ ضلعی پولیس سربراہ کے ہدایت پر ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز نے شہدائے پولیس کے قبروں پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کرنے کے بعد اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس قوم کے ہیروز ہیں ، کیونکہ ان شہدائے نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کےا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں اور کہا کہ شہداء کے فیملیز قابل قدر اور قابل عزت ہیں ان کو ہم تنہا نہیں چھوڑینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More